13 اپریل، 2020، 11:30 AM

پاکستان میں کورونا وائرس سے 94 افراد ہلاک/ 5415 مبتلا

پاکستان میں کورونا وائرس سے 94 افراد ہلاک/ 5415 مبتلا

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں یکم اپریل سے اب تک نہ صرف کورونا متاثرین کی تعداد دوگنا بڑھی بلکہ اموات میں بھی روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پیر کو بھی ملک میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی اور پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد میں مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کئی درجن  ڈاکٹرز اور پیرا میڈيکل عملے کے افراد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

News ID 1899361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha